مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دھلی میں وشنوگارڈن میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم 3 خواتین ہلاک ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے مغربی علاقے وشنوگارڈن میں گزشتہ رات حال ہی میں تعمیر ہونے والی 4 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ عمارت کے ملبے میں ابھی بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دھلی میں وشنوگارڈن میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم 3 خواتین ہلاک ہوگئی ہیں جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
News ID 1856725
آپ کا تبصرہ